نرسنگھ پور21اکتوبر(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) جیوتش اور دوارکا شاردا پیٹھ کے شنکرآچاریہ سوامی سروپانند سرسوتی نے آج راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہندوایجنڈاپر سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ سنگھ کی شاکھاؤں میں ہندو سنسکار پڑھانے کی ضرورت ہے کیونکہ سنگھ کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے جس طرح کی بیان بازی ہوتی ہے اس سے یہ لگتا ہے کہ سنگھ کو سناتن ویدک سنسکارجوہندودھرم کہلاتاہے، اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔سوامی سروپانند نے پرم ہنسی گنگا آشرم چھتیشور میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ سنگھ ہندوتو کے سلسلے میں ملک میں گمراہی پھیلانے کا کام کررہاہے ۔اس لیے سنگھ کے عہدیداروں کوہندوسنسکاروں کوجاننے کی ضرورت ہے۔شنکرآچاریہ نے کہا کہ سنگھ کو یہی نہیں معلوم ہے کہ سائیں پرماتما ہے یا رام پرماتماہے۔